خوشی کےموقع پر پولیس انسپکٹر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

خوشی کےموقع پر پولیس انسپکٹر کے گھر صف ماتم بچھ گئی


( 24نیوز )مریدکےمیں ہوائی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر کا بیٹا جاں بحق ہوگیا،ہوائی فائرنگ رسم مہندی کی تقریب میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے رحمانیہ کالونی میں مہندی کی رسم کے دوران ہوائی فائرنگ سے انسپکٹر کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ،، ورثا جاں بحق آذان کی لاش موٹرسائیکل پر لے کر چلے گئے، پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی آٹھویں جماعت کا طالب علم آذان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس انسپکٹر کے بیٹے کی لاش کوٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگرطالبعلم کے ورثاء لاش کو ہسپتال سے موٹر سائکل پر لیکر فرار ہوگئے، سٹی پولیس اطلاع کے باوجود ہسپتال نہ پہنچ سکی،شادی بیاہوں پر ہوائی فائرنگ کے اکثر واقعات ہوتے رہتے ہیں۔