راناثنااللہ کے سسر انتقال کرگئے

راناثنااللہ کے سسر انتقال کرگئے


لاہور ( 24نیوز )مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثنااللہ کے سسررانایوسف لاہور میں انتقال کرگئے،رانا یوسف طویل عرصے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثنااللہ کے سسررانایوسف لاہور میں انتقال کرگئے،ان کی نمازجنازہ آج صبح دس بجے فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ادا کی گئی،پیرول پر رہائی نہ ملنے کی وجہ سے رانا ثنااللہ شریک نہ ہوسکے،نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

رانا یوسف طویل عرصے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے، مرحوم پچھلے کئی روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، رانا ثنااللہ خان کےسسر  کےانتقال پرشہباز شریف کمر درد کے باعث شریک نہ ہوسکے،ایم این اے پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے بیگمُ نبیلہ ثنااللہ سے تعزیت کی .