حریت رہنما سید علی گیلانی کا کشمیری عوام کو خط

حریت رہنما سید علی گیلانی کا کشمیری عوام کو خط


سری نگر(24 نیوز)بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے نام خط لکھ دیا۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ  آج مقبوضہ کشمیرکی تالا بندی ہے ، جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،  کشمیر میں مواصلاتی نظام بند ، ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں ،  بھارتی وحشیانہ بربریت کی اطلاعات کو بیرونی دنیا تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو تاریخ معافی نہیں کریگی، ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر حقائق بتائے گا ، بھارت کی سر توڑ کاوشوں کے باوجود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھا، پہلے نہیں ہوا ،  عالمی میڈیا جس انداز میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے ،پہلے نہیں تھا ، بھارت کشمیر کا جغرافیہ اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے ، بھارتی اقدامات عالمی قوانین ، اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

سید علی گیلانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی تعداد بڑھا دی ہے ، کشمیریوں پر یکطرفہ فیصلہ مسلط کر دیا گیا ، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم جمہوریت کیساتھ مذاق ہے ،  کشمیریوں پر نفسیاتی جنگ مسلط کر دی گئی ، بھارت نواز کشمیریوں کے سوداگروں کو بھی نظر بند کیا گیا ہے ،  آج کشمیریوں ، حریت قیادت اور حق خودارادیت کی جدوجہد کا موقف سچ ثابت ہوا ،  بھارت نواز بھی حقیقت جان گئے ، بھارت کے نزدیک کشمیریوں کی کوئی اہمیت نہیں ، بھارت کشمیری نہیں ، کشمیر کی سر زمین چاہتا ہے ، سید علی گیلانی آج وقت آ گیا ، بھارت نواز قیادت بھارتی قبضے کیخلاف مکمل آزادی کیلئے ساتھ دے ۔

 بہادری ، صبر اور تنظیم جیسے ہتھیار سے بڑی طاقت کو شکست دی جا سکتی ہے ،  کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں ، سید علی گیلانی نے  اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اپنے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کئے جائیں، مقبوضہ کشمیر سے باہر بیٹھے لوگ کشمیر کے سفیر بنیں، باخبر رہیں اور احتجاج کریں ،  پاکستان ، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کو آئیں ، پاکستاان، پاکستانی اور مسلم امہ کشمیر کے اہم فریق ہیں ،  اگر آج حقیقی عمل نہ ہوا تو آپ کو تاریخ ،آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی،  سیاسی و سفارتی رابطے تیز،بھارتی دھوکا دہی کو پوری قوت سے اجاگر کریں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer