مٹکا بریانی ،جو ایک بار کھائے،بار بار آئے

مٹکا بریانی ،جو ایک بار کھائے،بار بار آئے


کراچی (24 نیوز)مٹکے کا نام آتے ہی ذہن میں پانی کا تصور آتا ہے مگر کیا کہنے کراچی والوں کہ اس مٹکے میں ہی بریانی بنا ڈالی۔

چٹپٹے مصالحے ،ذائقہ دار خوشبو اور کھلے کھلے رنگوں والے چاول،جی بلکل میں بات کررہی ہوں کراچی والوں کی پسندیدہ اور ہردل عزیز پکوان ،بریانی کی،پر اب یہ بریانی کوئی عام بیف یا چکن بریانی نہیں بلکہ یہ تو ہے نئی مٹکا بریانی ۔یہ بریانی کھانے والے انگلیاں ہی چاٹتے رہ جائیں گے۔جو ایک بار کھائے گا وہ بار بار آئے گا۔

اس مٹکا بریانی میں مزید ذائقہ دار بنانے کے لیے دہکتے کوئلوں میں دم دیا جاتا ہے تاکہ اس کا ذائقہ اور بھی کھل جائے-

اظہر تھراج

Senior Content Writer