مودی سرکار کشمیریوں کے بعد سکھوں کے درپے ہوگئی

مودی سرکار کشمیریوں کے بعد سکھوں کے درپے ہوگئی


نئی دہلی( 24نیوز )بھارت کا سیکولرچہرہ مسخ ہوگیا، ہندوتوا نظریہ حاوی،مسلمان اورسکھ اقلیتیں غیرمحفوظ ہونے لگیں، مودی سرکار اقلیتوں کے پیچھے پڑگئی۔

تفصیلات کےمطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ اقدامات کے بعد سکھوں کے درپے ہو گیا،مودی کے دہشتگردوں کی بھارت سے کرتارپور راہداری منصوبےکے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں،بھارتی جنتا پارٹی کے رہنمارکن لوک سبھا"سبرامینیم سوامی" کی کرتارپور راہداری پر ہرزہ سرائی۔

سبرامینیم سوامی کا کہناتھاکہ پاکستان، بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری نہ کھولی جائے،بھارت صورتحال کی بہتری تک پاکستان سے کوئی مذاکرات نہ کرے،پاکستان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور راہداری پر کام روکا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سکھوں کے لیے بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے لئے کرتارپورراہداری منصوبہ شروع کررکھا ہے۔