حمزہ علی عباسی اورنیمل خاورخان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 حمزہ علی عباسی اورنیمل خاورخان شادی کے بندھن میں بندھ گئے


اسلام آباد(24 نیوز) اداکارحمزہ علی عباسی اوراداکارہ نیمل خاور خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، حمزہ علی عباسی اورنیمل خاورخان نے دوستوں اوررشتہ داروں کی موجودگی میں نکاح کرلیا۔

حمزہ علی عباسی اورنعم الخاورخان نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔ زندگی میں اس خوشگوارتبدیلی پرماہرہ خان اورہمایوں سعیدنے جوڑے کومبارکباد دی اورنیک تمناؤں کااظہارکیا ہے جس پرنعم الخاورنے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سوشل میڈیا پرآنے والی خبروں کے بعدچند دن قبل حمزہ علی عباسی نے نعم الخاور سے تعلق کی تصدیق کی اورشادی کی خبردی لیکن انہیں ان کے اس موقف پرشدیدتنقیدکا سامنا بھی کرنا پڑاجس میں انہوں نے کہا کہ انہیں نعم الخاورسے محبت نہیں وہ اللہ کی خوشنودی کیلئے شادی کررہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی اس تنقید پرخاموش نہ رہے اورانہوں نے پھرٹویٹ کردی کہ جنہیں ان سے اوران کی سوچ سے مسئلہ ہے وہ ان کے ٹویٹرسے دوررہیں۔ حمزہ علی عباسی کے مداحوں کوشکوہ ہے کہ وہ غیرضروری طورپرمذہب کوہرچیز میں لے آتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer