ون ڈے کے عالمی چیمپئن نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تاریخ رقم کردی

ون ڈے کے عالمی چیمپئن نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تاریخ رقم کردی


لیڈز(24 نیوز)71سال بعدایشزتاریخ کادوسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا۔ انگلینڈ نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدایشز سیریزکا تیسرا ٹیسٹ میچ ایک وکٹ سے جیت لیا۔ بین اسٹوکس نے تباہ کن 131رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایشزسیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز ہوا۔ پہلی اننگز میں 67پرڈھیرہونے والی انگلینڈ نے 359رنز کاپہاڑجیسا ہدف 9وکٹوں پرپورا کرڈالا۔ ورلڈکپ فائنل کے ہیروبین اسٹوکس ایشز ٹیسٹ کے بھی ہیروبن گئے۔۔انہوں نے 131رنزکی شاندارناقابل شکست اننگز کھیلی۔

286رنز پر 9وکٹوں گرنے کے بعد انگلینڈ کی شکست یقینی دکھائی دے رہی تھی،لیکن بین اسٹوکس نے ہمت نے ہاری اورون مین شوکا بھرپورمظاہرہ کیا۔ 9ویں وکٹ پربین اسٹوکس کا ساتھ دینے والے جیک لیچ نے 16گیندوں کا سامنا کیالیکن کوئی رنز نہ بنایا،انگلینڈ اپنا سب سے بڑا،ایشزسیریز کا دوسرا بڑا اورٹیسٹ تاریخ کا چھٹا بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

359رنز کا ہدف حاصل کرنے میں بین اسٹوکس کے علاوہ جوروٹ نے 77 اورجوڈینلی نے 50رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 179اوردوسری اننگز میں 246رنزبنائے۔ انگلینڈ جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پہلی اننگز میں صرف 67رنزپرڈھیرہوگئی تھی۔

پانچ میچوں کی ایشز سیریز اب ایک ایک سے برابرہوگئی ہے۔سیریز کا دوسرا میچ بارش سے متاثرہونے کے باعث مکمل نہ ہوسکاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer