بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی فیملی پاکستان پہنچ گئی

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی فیملی پاکستان پہنچ گئی


اسلام آباد (24نیوز) بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی فیملی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے، کلبھوشن کی ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات وزارت خارجہ میں ہوگی،ملاقات کے وقت بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی فیملی پاکستان پہنچ گئی، کلبھوشن یادیو کی فیملی ای کے 612کے ذریعے پہنچی ہے، کلبھوشن کی ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات وزارت خارجہ میں ہوگی جبکہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقات کا دورانیہ 15منٹ سے ایک گھنٹہ پر مشتمل ہو گا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان کے علاقے سے پکڑا گیا تھا ، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھا  جبکہ کلبھوشن نے دہشت گردی کا اعتراف بھی کیا۔

ویڈیو دیکھیں :