شہر کراچی کی دلیر لڑکی نے ڈکیتوں کوپکڑوادیا

شہر کراچی کی دلیر لڑکی نے ڈکیتوں کوپکڑوادیا


کراچی (24 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سے جہاں سب ہی ہیں خوف زدہ لیکن بہادر مریم  نے کراچی میں ڈکیتوں کو پکڑوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو مریم گلشن حدید اپنے رشتےدار کے گھر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوں نے انھیں اسلحے دکھا کر روکا اور موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی۔ شاید ڈاکوؤں کا برا وقت تھا کہ اسی دوران مریم نے گاڑی سے ان کو ٹکر مار دی جس سے دونوں ڈاکو گر پڑے۔ اور پھر ڈاکوؤں پر عوام نے خوب ہاتھ صاف کیا،جبکہ ہواس باختہ ڈاکو کہتے ہیں کہ انھیں علم نہیں تھا کہ گاڑی میں کون ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان اب ریمانڈ پر ہیں۔

مزید دیکھیں: