ملتان:کانسٹیبلری جوانوں کی پاسنگ آؤٹ، دھرنوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ


ملتان(24نیوز)  اولیاء کے شہر  میں کانسٹیبلری کےتربیت یافتہ نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا اہتمام، جوانوں کی مظاہروں اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے تربیت مکمل ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو وی وی آئی پی پروٹیکیشن، اسلحہ کی جوڑ توڑ اور مظاہرین سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ۔ پاسنگ آؤٹ تقریب میںاینٹی رائٹ فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔

24 نیوز کے مطابق مظاہرین اور فورسز میں لاٹھی چارج کی منظر کشی بھی کی گئی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ، ان کو قابو پانے کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا گیا۔ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر  ملتان کو سلامی بھی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  آر پی او ملتان محمد ادریس احمد کا کہنا تھا  کہ مظاہروں کے دوران فورسز کی کوشش ہوتی ہے تشدد سے گریز کیا جائے لیکن کبھی کبھی مار پیٹ کا سہارا بھی لینا پڑتا ہے۔