قائد کا معاشرتی انصاف کا وژن ہی پاکستان کے قیام کی وجہ بنی،آرمی چیف

قائد کا معاشرتی انصاف کا وژن ہی پاکستان کے قیام کی وجہ بنی،آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز) قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی انسانی اقدار اور معاشرتی انصاف کا ویژن ہی پاکستان کے قیام کی وجہ بنی,مساوات اور برابری قیام پاکستان کی تحریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قائد اعظم کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔انسانی اقدار اور مساوات قیام پاکستان کی تحریک ہے۔ قائد اعظم کی انسانی اقدار اور سماجی انصاف کا نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد بنا۔