گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی مزارِ قائد پر حاضری


کراچی(24نیوز) ملت کے پاسباں  قائد اعظم محمدعلی جناح کے 141ویں یوم ولادت پر گورنر سندھ محمد زبیر اور  وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مزارِ قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کا اہتمام، خدمات پر خراج عقیدت پیش۔

تفصیلات کے مطابق بابائے قوم کی یوم ولادت کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر اور  وزیر اعلیٰ سندھ سید  مراد علی شاہ مزار قائد پہنچے اور  عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔اس موقع پر141ویں یومِ ولادت کی مبارک باد پیش کی۔ دریں اثنا اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی بات بھی کی۔

واضح رہے کہ پورا پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی اس دن کو فخریہ انداز میں منارہے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم پر جب بھی نگاہ جاتی ہے تو دلوں پہ حرمت کے ساتھ سلام نکلتا ہے۔سلام ہو عہد ساز شخصیت پر جس نے عوام کی بھیڑ کو ایک منظم قوم کی شکل دی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فرائض پاک فوج نے انجام دیئے اور مزار قائد کو کچھ دیر بعد عوام کی حاضری کے لیے کھول دیا گیا۔