دبنگ خان اور شلپا شیٹھی کو

دبنگ خان اور شلپا شیٹھی کو "بھنگی" لے ڈوبا


 بھارت(24نیوز)بالی وُڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور چیخل حسینہ شلپا شیٹھی کو بھنگی لے ڈوبا۔ جی ہاں! دونوں اداکاروں نے مختلف مواقع پر بھنگی کا لفظ استعمال کیا جس سے نچلے طبقہ کی تضحیک عنصر واضح دیکھنے کو ملتا ہے۔ ری پبلکن پارٹی نے اس امر کو واضح کرتے ہوئے تھانہ اندھیری میں مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے خلاف ایف آئی آر ری پبلکن پارٹی نے درج کرائی جس کہ مطابق دونوں اداکاروں نے ٹی وی شوز میں لفظ ’’بھنگی‘‘ استعمال کیا ہے سلمان خان نے ایک شو میں کترینہ کیف کے ساتھ لفظ ’بھنگی‘ منفی معنوں میں استعمال کیا جبکہ ایک دوسرے شو میں شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں ’بھنگی‘ کی طرح دکھتی ہوں۔

 ایف آئی آر کے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس طرح کے الفاظ کے استعمال سے انتہائی تکلیف اور دکھ ہوا ہے لہٰذا دونوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان کی جانب سے متنازع لفظ استعمال کرنے کے بعد ان کی نئی فلم “ٹائیگر زندہ ہے” مشکلات کا شکار ہوگئی ہے. یہ بھی واضح رہے کہ فلم کی اسکریننگ کے پہلے ہی روز مشتعل مظاہرین نے سلمان خان اور ان کی فلم کے پوسٹرز جلادیے تھے اوردبنگ خان کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔