روشنیوں کے شہر میں اندھیر مچانے والے شوہر کا 28دسمبر تک جسمانی ریمانڈ

روشنیوں کے شہر میں اندھیر مچانے والے شوہر کا 28دسمبر تک جسمانی ریمانڈ


کراچی(24نیوز) مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہراس کی دوسری بیوی اور سالے کو سیشن عدالت نے 28 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اسکول پرنسپل امبرین فاطمہ کے قتل معاملہ مقتولہ کے شوہر علی حسن اس کی دوسری بیوی سحرش اور سالے بالاج کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: سولجربازار سکول پرنسپل قتل کیس،قاتل خاوند نکلا

تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا  کہ ابھی واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرنا ہے۔لہٰذا ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کو 28 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے اور حکم دیا  کہ تفتیشی افسر کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ رواں سال 9 دسمبر کو سولجر بازار تھانے کی حدود میں امبرین فاطمہ کو گولی مار کے قتل کردیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم علی حسن نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا تھا کہ مقتولہ کو راہ زنوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کیاہےمگر تفتیش کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم علی حسن نے ہی اپنی بیوی کو فائرنگ کرے قتل کیا ہے۔