تربیلا، منگلا ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی


اسلام آباد(24نیوز)تربیلا اور منگلہ ڈیموں سے پانی کا اخراج انتہائی کم کر دیا گیا،دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 31 ہزار کیوسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار صرف 600 میگاواٹ تک رہ گئی ہے۔تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 8 ہزار کیوسک ہے اور دوسری جانب منگلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 8 یونٹ بند پڑے ہیں۔ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 400 میگا واٹ ہےجس سے5 ہراز کیوسک پانی خارج ہو رہا ہےجبکہ دریائے چناب تقریباًخشک ہو گیا ہے۔

 انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ذرائع کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 2 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ تریموں ، ہیڈ سندھنائی، ہیڈ رسول اور پنجند  پر پانی کا اخراج صفر ہو گیاہے۔ دوسری طرف چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہےاور  دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ  بھی 31 پزار کیوسک ہے۔