وادیٔ نیلم، حویلی وسیلہ تعلیم سکیم میں شامل، ماروی میمن کا اعلان

وادیٔ نیلم، حویلی وسیلہ تعلیم سکیم میں شامل، ماروی میمن کا اعلان


 وادیٔ نیلم (24 نیوز) وزیرمملکت چیئرمین بینظر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقوں وادی نیلم اور حویلی کو وسیلہ تعلیم سکیم میں شامل کر لیا گیا، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت نادار خواتین کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

انھوں نے آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم اور کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا۔ جس کے دوران نادار خواتین سے ملاقات کی اور مسائل بھی سنے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ تعلیم کو بھارتی فوج کی سنگینوں کے سامنے رہنے والے افراد تک پہچانے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ماروی میمن نے واضح کیا کہ وادی نیلم میں جنگلات میں دن بدن کمی واقع ہورہی ہے جو گھروں کی تعمیر کے منفرد ڈیزائن بنانے، کھانا پکانے اور سردیوں میں گھروں کو گرم رکھنے کے لیے مشکلات میں اضافہ کا باعث بنے گی۔

چیئرمین بی آئی ایس پی نے گفتگو میں اس امر کا بھی اظہار کیا کہ سستے نرخوں پہ بجلی مہیا کرنے کیلئے وادی نیلم میں پن بجلی کے منصوبے تعمیرکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کیونکہ سستی بجلی کی فراہمی سے عوام کے مسائل پرقابو پایا جا سکتا ہے۔