والدہ، اہلیہ کی کلبھوشن سے ملاقات، پاکستان نے وعدہ نبھادیا:دفتر خارجہ

والدہ، اہلیہ کی کلبھوشن سے ملاقات، پاکستان نے وعدہ نبھادیا:دفتر خارجہ


اسلام آباد (24 نیوز) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے والدہ اور بیوی سے ملاقات کرا دی گئی۔ بھارتی ہائی کمیشن کی دونوں خواتین کومیڈیا کے سامنے آنے سے ممانعت، بھارتی صحافیوں کی پاکستان آنے پر پابندی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انسانی بنیادوں پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات کرا دی۔ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی دوبئی کے راستہ اسلام آباد پہنچیں۔ جہاں سے انہیں بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا۔ بھارت کے سفارتی اہل کاروں نے دونوں ساس بہو کی ڈی بریفنگ کی اور انہیں کلبھوشن یادیو سے گفتگو کے لیے مختلف نکات سمجھائے۔

بھارتی دہشت گردی کی والدہ اور اہلیہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد دفتر خارجہ جا رہی ہیں

24 نیوز کے مطابق کلبھوشن کی والدہ اوربیوی ملاقات کے لیے دفتر خارجہ پہنچیں تو انہوں نے میڈیا کو دیکھ کرشکریہ کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے کہ وہ کوئی بات کرتیں بھارتی سفارتی اہل کار نے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن نے اپنی والدہ اور بیوی سے طے شدہ وقت آدھا گھنٹہ سے دس منٹ زیادہ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد کلبھوشن کی والدہ اوربیوی باہر آئیں تو ایک بار پھر انہیں میڈیا کے سامنے سے بچایا گیا۔