فاٹا اصلاحات: یوتھ جرگہ میں بڑے فیصلے، 8جنوری کا دن اہم قرار


اسلام آباد (24 نیوز) فاٹا یوتھ جرگہ نے بڑا اعلان کردیا۔ 26دسمبر کو ملک بھر کے تمام پریس کلبوں کے باہر فاٹا اصلاحات کے لیے دستخطی مہم کے پٹیشن بورڈز لگائے جائیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا یوتھ جرگہ کے ممبران کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے اخلاص کی کمی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 5جنوری کو ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔

شرکاء نے واضح کیا کہ 8جنوری کو فاٹا یوتھ جرگہ کے زیر اہتمام کل جماعتی جرگہ ہوگا۔ جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کریں گے۔ جہاں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔