ہمدردی کا جواب دہشتگردی، بھارت نے 3 پاکستانی فوجی شہید کر دیئے


راولا کوٹ (24 نیوز) پاکستان کی جانب سے انسانی ہمددری کا جواب بھارت نے دہشتگردی سے دیا۔ لائن آف کنٹرول راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان تین سپاہی شہید کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کے تحت دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کا صلہ لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی کے ذریعہ دیا۔ لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر کے رکھ چکری میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے تین پاکستانی افواج کے سپاہیوں کو شہید کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی سپاہی زخمی بھی ہوا۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں کہ پیار کا جواب گولیوں سے دیا ہو۔ لائن آف کنٹرول ہو یا مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارت ہر خوشی اور انسانی ہمددری کےموقع پر اپنا مکروہ چہرہ دکھائے بنا نہیں رہتا۔