قائداعظم ریذیڈنسی پہ پرچم کشائی تقریب،اعلیٰ سیاسی وفوجی قیادت کی شرکت


زیارت (24 نیوز) فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے قائداعظم ریذیڈنسی پر رنگا رنگ پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری ، صوبائی وزرا ، قبائلی عمائدین ، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم شریک۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر زیارت ریذیڈنسی پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری، صوبائی وزراء، قبائلی عمائدین، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا بلوچستان سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے، انہوں نے زندگی کے آخری ایام یہاں گزارے۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

24 نیوز کے نمائندہ نے بتایا کہ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ملی نغموں کی دھنیں بکھیرتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی پر شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔