بھارت کا اصل مقصد تو پورا نہیں ہوا

بھارت کا اصل مقصد تو پورا نہیں ہوا


اسلام آباد (24 نیوز) بھارتی میڈیا نے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات کو ڈھونگ قرار دے دیا۔ انڈین چینلز نے شیشہ کے آرپار سے ہونے والی ملاقات پراعتراضات اٹھا دئیے۔ ملاقات کے وقت درمیان میں شیشہ کیوں تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کراتے ہوئے انسان دوستی کی عظیم مثال قائم کی مگربھارت، اس کا بھڑکاؤ اورکھوکھلا میڈیا اس پر شکر گزار ہونے کے بجائے سیاپا کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھئے: ہمدردی کا جواب دہشتگردی،بھارت نے 3 پاکستانی فوجی شہید کر دیئے

اہم خبر: والدہ، اہلیہ کی کلبھوشن سے ملاقات، پاکستان نے وعدہ نبھادیا:دفتر خارجہ

بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ کلبھوشن کی اپنی والدہ اوربیوی سے ملاقات کے وقت ان کے درمیان شیشہ کیوں تھا۔ یہ بھی کہا گیا کہ ماں کو اپنے بیٹے کے گلے ملنے کا موقع کیوں نہ دیا گیا۔

اس بچگانہ سوال کا جواب یہ ہے کہ کلبھوشن یادیو رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا جاسوس ہے جس کے پاس بھارت کی مکاریوں کی بے شمار راز ہیں۔ اس وجہ سے اس کی زندگی کو ہرطرف سے خطرہ لاحق ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظرملاقات کے دوران ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہ دی گئی۔

ملاقات کے وقت درمیان شیشہ اس لیے تھا کہ دنیا میں ایسے خطرناک سائنائیڈ موجود ہیں جو اس قدرمہلک ہیں کہ کچھ فاصلہ ہی سے سامنے والے پر اثر انداز ہو کر اس کی جان لے سکتے ہیں۔ اسی خدشہ کے پیش نظر دونوں خواتین کے چہرے دھلوائے گئے اوران کے کپڑے بھی تبدیل کرائے گئے۔

مزید دیکھئے: