پاکستان کو مبارک ہو! اب عائشہ گلالئی بھی سیاسی جماعت بنائیں گی


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ناراض ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جہاں سے انتخاب لڑیں گے میں بھی وہیں سے انتخاب لڑوں گی۔

پی ٹی آئی سے منحرف عائشہ گلا لئی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں نئی پارٹی کا اعلان کروں گی۔ انھوں نے برملا کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو کھلا چیلنج ہے، جہاں سے عمران خان الیکشن لڑیں گے وہیں سے الیکشن لڑوں گی۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی الیکٹ نہیں سلیکٹ ہوکر اسمبلی میں آئی تھیں۔ وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ پارٹی کی مخصوص نشست پرآئیں۔