نیلی، پیلی آنکھوں والی جڑواں بلیوں کی دھوم

نیلی، پیلی آنکھوں والی جڑواں بلیوں کی دھوم


(24نیوز)کچھ لوگ بلیوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور انھیں پالتو جانور کے طور پر اپنے گھروں میں پالتے ہیں اور ان کے کھانے پینے ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں، پاکستان میں تو شاید اس کا رجحان تھوڑا کم ہے لیکن مغرب میں لوگ بلیوں کو کافی شوق سے پالتے ہیں۔

یوں تو آپ نے کافی خوبصورت بلیوں کو دیکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسی بلیاں دکھانے جارہے ہیں جس کو دیکھ کر آپ ان کی خوبصورتی کے دلدادہ ہوجائیں گے اور بلیوں کو نہ پالنے والے بھی ان کو حاصل کرنے کی خواہش کریں گے۔

آئرس اور ابیس نامی بلیوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچارکھی ہے، سفید رنگ کی بلیوں کے مالک نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے جس پر وہ ان خوبصورت رنگ برنگی آنکھوں والی جڑواں بلیوں کی تصاویر شائع کرتا ہے اور ان کو دیکھنے والے ان کے دیوانے ہیں،  ان بلیوں کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری پیلی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔