بانی پاکستان محمد علی جناح کا 142واں یومِ ِپیدائش



اسلام آباد ( 24 نیوز ) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا142 یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، جبکہ مزار قائد پر پر وقار تقریب  بھی منعقد کی گئی

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح1876کو کراچی میں پیدا ہوئے، قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی, پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی,تقریب سماجی وسیاسی شخصیات کے علاوہ افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران نےشرکت کی۔

کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ شخص برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی تبدیل کر دے گا. اپنی انتھک جدوجہد بہترین قیادت اصولوں پر ڈٹے رہنے والی شخصیت نے وہ کارنامہ سرانجام کر دکھایا جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے یادگار رہے گا۔ ایک وکیل کی حیثیت سے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی جناح نے انڈین نیشنل کانگریس اور پھر مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کےیوم پیدائش پرحکومت پاکستان کی جانب سےخراج تحسین پیش کیا گیا۔

اپنی سیاست کے ابتدائی ادوار میں انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کے لئے کام کیا لیکن جلد ہی یہ بھانپ لیا کہ ہندو اکثریت میں رہ کر مسلمانوں کو برصغیر میں ہمیشہ کیلئے محکوم قوم بناکر رکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کی جدوجہد قلیل عرصے میں مسلمانوں کو ان کی جداگانہ شناخت نظریات ثقافت اور روایات کو پروان چڑھانے کے لئے علیحدہ مملکت خداد کی صورت میں سامنے آئی۔

قائداعظم محمدعلی جناح دنیا کی چند ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلایا, مسلمانوں پر ان کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔