"احتساب عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں"



اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ احتساب کے لئے 22 سال تک جدو جہد کی ہے، احتساب کا عمل اب رکنے نہیں دیں گے، احتساب کا نظام مضبوط موثر اور شفاف بنائیں گے۔

  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، فواد چوہدری، فتخار درانی، عثمان ڈار،نعیم الحق نے شرکت کی، اجلاس میں شیریں مزاری، شہریار آفریدی، شہزاد اکبر، علیم خان بھی شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے احتساب عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ احتساب کے لئے 22 سال تک جدو جہد کی ہے.

احتساب کا عمل اب رکنے نہیں دیں گے، وزیراعظم کاکہنا تھا احتساب کا نظام، مضبوط موثر اور شفاف بنائیں گے، اجلاس میں عدالتی فیصلے پر حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 مزید اہم خبروں کیلئے لنک پرکلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos