نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں رات کیسی گزری؟

نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں رات کیسی گزری؟


راولپنڈی(24نیوز) نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں رات جاگ کر گزاری، فجر کی نماز کے بعد چائے اور رس سے ناشتہ کیا ،جیل انتظامیہ نےنواز شریف کو 68 ویں سالگرہ پر مبارکباد اور پھولبھی پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق  نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں رات جاگ کر گزاری ،سابق وزیر اعظم کو آج کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا،صبح فجر کی نماز ادا کی اور چائے کے ساتھ خصوصی طور پر لانے گئے تین رس بھی ساتھ کھائے،آج نواز شریف کو پی آئی اے کی پرواز پی کے651 سے لاہور  لایا جائے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نیب حکام اور سخت سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں لاہورروانگی کے لئے ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

 قبل ازیں سکیورٹی سٹاف جیمر گاڑی اور بکتر بند گاڑی اڈیالہ جیل پہنچی، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی مزید نفری تعینات کی، نوازشریف کو نور خان ایر بیس سے لاہور منتقل کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور اڑھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، عدالت سے نواز شریف نے لاہور جیل میں منتقل ہونے کی درخواست کی تھی۔

 مزید اہم خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER