ہیری پوٹرکے مداحوں کیلئے جی سی کے طلبہ شاہکار لے آئے

ہیری پوٹرکے مداحوں کیلئے جی سی کے طلبہ شاہکار لے آئے


لاہور( 24نیوز )ہیری پوٹرکے چاہنے والوں کیلئے جی سی کے طلبہ شاہکار لے آئے،نوجوانوں نے مختصر دورانیے کی انگلش میڈیم فلم تیار کرکے سب کو حیران کردیا۔

گورنمنٹ کالج لاہور کے طالبعلموں کی طرف سے تیار کی گئی شارٹ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا یہ مووی اگلے سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔اس شارٹ فلم کی کاسٹ میں عمر ڈار(لشکارا)،شیخ مبشر(ڈر سی جاتی ہے صلہ)،جہانزیب اکرم شامل ہیں۔

یاد رہے دنیا بھر میں ہیری پوٹر کے دیوانے موجود ہیں،ہر ملک میں اس کے مداح پائے جاتے ہیں،سٹوڈنٹس کی یہ کاوش کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer