پی ٹی آئی کو ایک اور سفارتی کامیابی مل گئی

پی ٹی آئی کو ایک اور سفارتی کامیابی مل گئی


کابل( 24نیوز )افغان مفاہمتی عمل میں اہم پیش رفت، پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہو گیا، وزیر خارجہ نے طالبان کی مشروط آمادگی سے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہوگیا، وزیر خارجہ نے طالبان کی مشروط آمادگی سے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا، وزیر خارجہ نے افغان صدر کواس بات سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے دوران اہم ہمسایہ ممالک کو بھی اعتماد میں لے رہے ہیں، ذرائع کاکہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے افغان قیادت کے بعد ایران اور چینی وزرائے خارجہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ آج ہی روس روانہ ہونگے۔

واضح رہےکہ افغان طالبان نے ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومتی نمائندگان سے ملنے سے انکار کیا تھا،  جس کے بعدآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، پاکستان کی کوششوں کے بعد طالبان نے مشروط آمادگی ظاہر کی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

طالبان نے نگران حکومت کے قیام اور کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے،  اور اس کمیٹی میں اپنی نمائندگی کرنے  اور کچھ راہنماوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب افغان حکومت کے ردعمل کے بعد مزید پیش رفت کا امکان ہے۔

افغان حکومت کے مثبت ردعمل کے بعد افغان حکومت اور افغان طالبان کےدرمیان مذاکرات ہونگے، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے دن سے انٹرا افغان مذاکرات کا حامی ہے۔

 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER