نائیکوپ کا دعویٰ ہوا ، لارڈ نذیر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

نائیکوپ کا دعویٰ ہوا ، لارڈ نذیر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا


اسلام آباد( 24نیوز )نائی کوپ کی شرط ختم کرنے کا حکومتی اعلان صرف اعلان تک ہی محدود رہ گیا، امیگریشن حکام کو ہدایات دی گئی نہ پالیسی بنائی گئی، لارڈ نذیر احمد کو کئی گھنٹے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روکے رکھا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے پر لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کرنےکا اعلان اور اس کی وضاحت بھی کی گئی۔

حکومتی اعلان کے اگلے ہی دن وزارت اوورسیز پاکستانیز نے وضاحت کی ہے کہ نائیکوپ کی شرط صرف امیگرنٹ ورکرز کیلئے ختم کی گئی ہے تاہم بیرون ملک پاکستانیوں میں نائیکوپ سے متعلق کنفیوژن ختم نہ سکی۔

لندن سے پاکستان پہنچنے والے لارڈ نذیر احمد کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے روک لیا گیا۔لارڈ نذیر لارڈ نذیر نے حکومت کے اس اقدام کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ حرکت قرار دے دیا، ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد لارڈ نذیر کو صرف 72گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دے دی ،لارڈ نذیر کہتے ہیں حکومت نائیکوپ سے متعلق وضاحت جاری کرے۔،لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ سول سروس اور حکومت کے بیانات میں فرق نظر آتاہے،وزیر اعظم عمران خان کو اس طرح کے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہیے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer