لٹیروں کا دفاع کرنے والوں پر حیرت ہے: وزیراعظم

لٹیروں کا دفاع کرنے والوں پر حیرت ہے: وزیراعظم


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم نے پاناما پیپرز اور جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی، قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک 'کیس اسٹڈی' قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں اور کس طرح غربت اور قرض میں ڈوبتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طریقے اور پیمانے پر عوام کا پیسہ چوری کیا گیا وہ ناقابل یقین ہے،ان لوگوں پر حیرت اور تعجب ہے جو یہ رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔