انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاریاں، 429 افراد ہلاک ہوگئے

انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاریاں، 429 افراد ہلاک ہوگئے


جکارتا(24نیوز) انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاریوں کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 429 تک جاپہنچی جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، ریسکیو ٹیموں کو سڑکیں بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا اور جاوا میں ہفتے کی رات آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آیا جس نے قریبی بستیوں کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا۔  سونامی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی جبکہ تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد زخمی ہیں،لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے،انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق16 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

سونامی سے املاک کو شدید نقصان پہنچا،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور انکے بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری بھجوائی جاچکی ہے۔آتش فشاں کے قریب ساحلی پٹی پر مزید سونامی لہروں کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے اور وہاں مقیم کو خبردار کیا گیا ہے کہ محفوظ مقام پرمنتقل ہوجائیں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔