سوڈان، مہنگائی کے خلاف احتجاج 37 افراد کی جان لے گیا

سوڈان، مہنگائی کے خلاف احتجاج 37 افراد کی جان لے گیا


خرطوم( 24نیوز ) سوڈان میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے، احتجاج نے شدت اختیار کی تو فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 37 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سوڈان میں حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر غذائی اجناس میں مہنگی کرنے کا اعلان کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ ایک برس کے دوران کئی اشیا کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کیا گیا جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ساتھ سوڈان کی کرنسی کی حیثیت بھی تیزی کم ہوگئی ہے۔

حکومت کی پرامن تبدیلی اور مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ اب پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی وجہ سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کا واقعہ ہے جس میں کم از کم 37 افراد مارے گئے،سوڈانی حکومت نے مظاہروں میں شدت کے سبب ملک کے دو صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کی تھی.

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔