سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں بارشوں نے جل تھل کردیا
سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں بارشوں نے جل تھل کردیا

سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں بارشوں نے جل تھل کردیا


ریاض(24نیوز)  سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں بارشوں نے جل تھل کردیا ،مدینہ اورتبوک میں شدید ژالہ باری سے گاڑیوں اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاض،جدہ،مدینہ اورتبوک میں شدید بارش ہوئی،بادل برسنے سے پانی جمع ہوا توزندگی مفلوج ہوگئی، مدینہ اورتبوک میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی،،برف کے اولے پڑنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورفصلوں کونقصان پہنچا۔

ژالہ باری سے صحرا کے علاقے نے بھی سفید چادر اوڑھ لی،ہرمنظردلکش ہوگیا، شدید بارش اورژالہ باری کے بعد حکام نے عمرہ زائرین کو گرم کپڑے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔