دنیا پور: ایک اور معصوم کلی مبینہ درندگی کا شکار ہو گئی


دنیا پور (24نیوز) دنیاپور ابھی ایک درندہ گرفتار نہ ہوسکا تھا کہ دوسری بچی بھی ہوس کا شکار بن گئی، ایک اور معصوم چار سالہ بچی مبینہ زیادتی کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ایک اور معصوم چار سالہ بچی مبینہ زیادتی کا شکار ہوگئی، بچی حلیماں بی بی قطب پور کی رہایشی نسرین بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق حلیماں کو ملزم رمضان دس روپے کے لالچ سے جانوروں کے بھانہ میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، ملزم رمضان اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا گیا  ، چار سالہ حلیماں کو میڈیکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مزید کاروائ رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔

دنیا پورعاصمہ زیادتی کیس میں پولیس رپورٹ کے مطابق لودھراں میں عاصمہ کے قاتل کو گرفتارکرلیا گیا،پولیس نے دعویٰ کیا ہے عاصمہ کا قاتل اس کا قریبی رشتہ دار ہے،ملزم علی حیدر عاصمہ کے سامنے والے گھر میں رہائش پذیر ہے،عاصمہ کی والدہ کا بھی کہنا ہے کہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے رکھا ہے۔

ملزموں کے والد اورعاصمہ کے چچا کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹوں پرجرم ثابت ہوا تو ان کی ان کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہوگی.