پاکستان چین دوستی کی جھلک ہرشعبہ زندگی میں نظرآتی ہے:مریم اورنگزیب

پاکستان چین دوستی کی جھلک ہرشعبہ زندگی میں نظرآتی ہے:مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24نیوز) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری خوشحالی اورترقی کی مشترکہ منزل کےحصول کامنصوبہ ہے جسے دونوں ملکوں کے عوام کی تائیدحاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں سی پیک کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی معیشت ،ثقافت سمیت ہرشعبہ زندگی میں جھلک نظرآتی ہے۔ جمہوری ادوار میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا اعتدال پسند اورپرامن پاکستان کاتشخص اجاگرکرنے میں فنکاروں کابھی اہم کردار ہے , حکومت فلمی صنعت کی بحالی اورترقی کےلئے پرعزم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے چین کے سفیر یاؤ جینگ نے کہاکہ اقتصادی راہداری معیشت کے ساتھ عوامی رابطوں اورثقافتی تعاون کی ٹھوس بنیادہے ۔سی پیک کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور چین کے فنکاروں نے اپنے فن کابھی مظاہرہ کیا۔