ہرن کے شکاریوں کیلئے بڑی خوشخبری

ہرن کے شکاریوں کیلئے بڑی خوشخبری


بہاولپور(24نیوز)  ہرن کے شکاریوں کیلئے سفاری ایڈونچر کا موسم آگیا، چولستان میں ہرن کے شکار کیلئے سفاری ٹرافی کے انعقاد کا اعلان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شکار ایک پر خطر اور صبر آزما شوق ہے، لیکن اس کا لطف شکار کرنے والا ہی جانتا ہے،جنگلی حیات کی نسل کے تحفظ کیلئے بعض جانوروں اور پرندوں کے شکار پر پابند عائد کر دی جاتی ہے, ہرن کے شکاریوں کیلئے ہے ایک بڑی خوشخبری ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پارکس پنجاب نے کیا ہے سفاری ٹرافی کا اعلان، سفاری ہنٹنگ یکم مارچ سے بہاولپور کے لال سوہانرا پارک میں شروع ہوگی اور 31مارچ تک جاری رہے گی۔

کالا اور چنکارا ہرن کے شکار کیلئے چولستان میں سفاری ہوگی ٹرافی ہنٹنگ، کالے ہرن کے شکار کیلئے 2لاکھ اور چنکارہ ہرن کے شکار کی 75ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

شکار کھیلنے کے شوقین 2 مارچ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، درخواست کے ساتھ اسلحہ لائسنس اور محکمے کا جاری کردہ لائسنس بھی جمع کرانا ہوگا، شکاریوں کو ٹرافی سے دو سو گز کے فاصلے تک جیپ لے جانے کی اجازت ہوگی، ایک جانور کے شکار کیلئے صرف پانچ فائر کی اجازت ہوگی، نر ہرن کے علاوہ کسی اور جانور کا شکار کرنے پر دوگنا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔