آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی


دبئی (24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، افغانستان کے راشد خان ٹاپ باؤلربن گئے۔ بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں افغانستان کے بالر راشد خان نے ون ڈے کی طرح ٹی ٹونٹی میں بھی ٹاپ رینکنگ حاصل کرلی،  نیوزیلینڈ کے بالر سودھی کا دوسرا نمبر ، پاکستانی بولر اعماد وسیم کا چوتھا نمبرہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹرائی سیریز میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے نیوزیلنڈ کے کولن منرہ نے ٹاپ بیٹنگ فہرست پر پہلا نمبر سنبھال لیاجبکہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

الراونڈرز کی ٹاپ فہرست میں آسٹریلیا کے خطرناک بیٹسمین گریگ میکس ویل کا راج ہے جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان اور آسٹریلیا مشترکا طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔