مریم نواز نے حمزہ شہباز کو سیاست کی بجائے کرکٹ کھیلنے پر لگا دیا


چنیوٹ (24 نیوز) مریم نواز نے حمزہ شہباز کو سیاست کی بجائے کرکٹ کھیلنے پر لگادیا ۔ چنیوٹ میں نجی دورے کے موقع پر انہوں نے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے سارا ملک کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے۔ اسی بخار میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے چنیوٹ میں دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ سیاست کی طرح کرکٹ میں بھی اچھی گیند کے منتظر نظر آئے۔

چنیوٹ میں نجی دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے سیاست کی طرح اچھی کرکٹ بھی کھیلی۔