دن میں مہاجروں کا نعرہ لگانے والے رات میں رنگ رلیاں کرتے ہیں: مصطفیٰ کمال


کراچی (24 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج ہر کوئی مہاجروں کا چورن بیچ رہا ہے، دن میں مہاجروں کا نعرہ لگانے والے رات میں رنگ رلیاں کرتے ہیں، ایم کیوایم کو نکالے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے۔

مصطفی کمال نے کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن شہر اور شہریوں کی ترقی ہے۔ مہاجروں کا چورن بچنے والوں نے کبھی مہاجروں کے مسائل حل نہیں کئے۔ ایم کیوایم والے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں کس بنیاد پر ووٹ مانگیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب حتمی فیصلے کا وقت آگیا ہے، ایم کیوایم کو نکالے بغیر حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں سمیت تمام قوموں کو ایک پلیٹ فارم ہر جمع کریں رہے ہیں۔ شہر قائد میں ملکی و غیر ملکی دشمنوں کی جڑیں ہیں، سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔