علیم خان کی نیب میں طلبی، پیش ہونے سے انکار

علیم خان کی نیب میں طلبی، پیش ہونے سے انکار


لاہور (24 نیوز) نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو کل طلب کرلیا، علیم خان کی بجائے ان کے وکیل کل نیب میں پیش ہو نگے۔

نیب میں متعلقہ کاغذات جمع نہ کروانے پر پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما علیم خان کو کل نیب نے طلب کیا ہے۔ علیم خان کا کہنا ہے کہ وہ کل پیش نہیں ہوں گے نیب نے جو کاغذات مانگیں ہیں وہ کل جمع کروا دیں گے۔

علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اکاونٹنٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے کاغذات جمع کروانے میں تاخیر ہوئی۔ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جب بھی بلائیں گے جائیں گے۔