85 سالہ بابا بشیر کی بارات دھوم دھام سے 70 سالہ رحمت بی بی کو لینے آئی


منڈی بہاء الدین (24 نیوز) بزرگ جوڑے کو پوتے پوتیوں نے ایک بار پھر ملا دیا، پچاسی سالہ بابا بشیر کی بارات دھوم دھام سے ستر سالہ رحمت بی بی کو لینے آئی۔

منڈی بہاء الدین میں پچاسی سالہ بابا بشیر اپنی سابقہ بیوی کو دوبارہ بیاہ لایا ، بابا بشیر اور ستر سالہ رحمت بی بی کی شادی پچاس سال پہلے ہوئی ، چار بچوں کے ماں باپ کے درمیان بیس سالہ پہلے ہونے والا معمولی جھگڑا دونوں میں جدائی کا سبب بنا۔

رحمت بی بی نے دوسری شادی کی تو دوسرے شوہر کے انتقال کے بعد پوتوں نے اپنے دادا دادی کو دوبارہ ایک کردیا ، شادی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی پچاسی سالہ بابا بشیر کی بارات بینڈ باجے کے ساتھ لائی گئی اس موقع پر 85 سالہ دلہا بشیر کے پوتوں نے ڈانس کر کے اپنے 85 سالہ دادا کی شادی کو خوب انجوائے کیا۔