ملتان سلطانز کو پی ایس ایل تھری میں پہلی شکست

ملتان سلطانز کو پی ایس ایل تھری میں پہلی شکست


دبئی (24 نیوز) پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانزکوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پہلی کامیابی سمیٹ لی، ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر 113 رنز بنائے۔ اسلام آباد نے ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد کے حسین طلعت نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان کے عمران طاہر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری طرف ثانیہ مرزا نے اپنے خاوند شعیب ملک کی صحت کا راز بتا دیا، کہتی ہیں شعیب اپنی خوراک کا بہت خیال رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس عمر میں بھی ان کی فٹنس کا جواب نہیں۔