قانون کو متحرک دیکھ کر عدنان پاشا بیان سے مکر گیا


  کراچی (24 نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ ، دھمکیاں اور چیلنج، بگڑا رئیس عدنان پاشا پولیس کے ہاتھ نہ آیا، لیکن قانون کو متحرک دیکھا تو بیان سے مکر گیا۔

شارع فیصل پر عدنان پاشا نامی نوجوان کی فائرنگ کا معاملہ، نواجوان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ عدنان پاشا نے سوشل میڈٰیا پر وضاحتی بیان جاری کردیا، اس کا کہنا ہے کہ میں نے کسی حکومت، پولیس یا رینجرز کو چیلنج نہیں کیا، میں اپنے والد کے قاتل ذیشان سعید سے مخاطب تھا، میڈٰیا پر ادھوری ویڈیو نشر کی گئی۔ نئی ویڈیو میں عدنان پاشا نے معافی مانگ لی۔

دوسری جانب 24 نیوز نے ذیشان سعید عرف شانی کو تلاش کرلیا، ذیشان نے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ ذیشان نے بتایا کہ عدنان پاشا سے کوئی جھگڑا نہیں، معاملہ حل کرنے سامنے آیا ہوں۔ اس کا کہنا ہے کہ عدنان اچھا دوست، بچوں کی طرح تھا، قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔