مودی سرکار کی کارستانیوں کا پردہ چاک ہوگیا،چارج شیٹ آگئی

مودی سرکار کی کارستانیوں کا پردہ چاک ہوگیا،چارج شیٹ آگئی


نئی دہلی(24نیوز) سماجی رہنما ومن میشرام کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی سرکارنے خود کرایا تھا، بھارت سے ہی ایک اور چارج شیٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقہ بالیا میں خطاب کرتے سماجی رہنما ومن میشرام کا کہنا تھا کہ بھارت سرکارکےپاس 8دن پہلےخبر تھی کہ ان لوگوں کو مارا جارہا ہے، بھارت سرکار کےپاس آئی بی کی رپورٹ تھی،ومن میشرام  کاکہناتھاکہ کابینہ کمیٹی  سکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بچانے کے بجائےاُن کو مروایا اور نام پاکستان کا لے رہے ہیں،بھارت سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ کہنےکاموقع ملے۔

سماجی رہنما  کااپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمےدارمودی حکومت ہے، مرنے والےجوان کہہ رہےتھےکہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپےکی بات تھی لیکن سرکارنےان کی بات نہیں مانی، مودی کےپاس سوالوں کاجواب نہیں تو سارا معاملہ پاکستان کی طرف لےجایاجائے، سرکار کو 8 دن پہلے معلوم تھا تو حملےکوکیوں نہیں روکا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے42 لوگوں کونہیں مارابلکہ تم نےمارا ہے، پاکستان سےآرڈی ایکس کا مواد اورگاڑی کیسےآئی؟ تمام سکیورٹی فورسزکےباوجود روکنےکاکام کیوں نہیں کیا؟ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکےظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سےتوجہ ہٹانےکے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا ہے۔