آسکر ایوارڈز،لیڈی گاگا،رامی اور کول مین نے میلہ لوٹ لیا

آسکر ایوارڈز،لیڈی گاگا،رامی اور کول مین نے میلہ لوٹ لیا


لاس اینجلس(24نیوز)آسکر ایوارڈز کی جھل مل شام میں لیڈی گاگا، رامی ملیک اور اولیویا کول مین نے میلہ لوٹ لیا ۔بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ الفانسو کارن نے جیت لیا۔دیکھے گئے سپنے سچ ہونے پر کئی فنکاروں کی آنکھیں چھلک گئیں۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبےتھیٹر میں سجی فلمی دنیا کے بڑے آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب۔ 30 سال بعد تقریب کی میزبانی کسی خاص شخص کے پاس نہیں تھی ،آسکر کے لیے بہترین فلم" دی گرین بک" قرار پائی،باؤبہترین شارٹ اینی میٹڈ فلم جبکہ پریڈ شوڈ اینڈ آف سینٹنس بیسٹ ڈاکومنٹری فلم قرار پائی۔

بیسٹ ہدایتکار کا ایوارڈ فلم روما کے لیے الفانسو کارن نے جیت لیا، اسی فلم کو بہترین فارن لینگویج فلم کا ایوارڈ بھی ملا ،بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈ رجیناکنگ اور بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ مہرشالا علی نے جیتا ،بہترین اداکاروں کی کیٹگری میں ادھیڑعمر چھائے رہے ۔ فلم دی فیورٹ کے لیے ادھیڑ عمر اداکارہ اولیویا کول مین بہترین اداکارہ قراہ پائیں۔۔بہترین اداکار کا ایوارڈ رامی ملیک نے جیت لیا۔

لیڈی گاگا ریڈ کارپٹ سے لیکر مرکزی تقریب تک چھائی رہیں اور انہوں نے فلم اے سٹار از بورن کے گانے ،شیلو، کے لیے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ،سپائیک لی کے لیے بہترین ایڈوپٹڈ اسکرین پلے کا اعلان ہوا تو وہ چھلانگ لگا کرسمائل ایل جیکسن کی گود میں چڑھ گئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer