پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ مکمل, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر موجود

پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ مکمل, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر موجود


دبئی(24 نیوز) پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز8پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے،  ایک دن آرام کے بعد کل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں مقابلہ ہوگا۔

 دبئی کے بعد شارجہ میں بھی پی ایس ایل میچز کا کوٹہ پورا ہوا، پوائنٹ ٹیبل پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جس نے پانچ میں سے صرف ایک میچ ہارا۔ 3میچ جیت کر6 پوائنٹ حاصل کرنے والی پشاور زلمی کا دوسرا نمبر ہے، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی 6 پوائنٹس ہیں مگر رن ریٹ کے لحاظ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔ لاہور قلندرز 2 مقابلے جیت کر چوتھے اور کراچی کنگز بھی 2 میچز میں کامیابی کے بعد 5 ویں نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز کی آخری پوزیشن ہے اور اس نے ایک میچ میں فتح سمیٹی ہے۔

پی ایس ایل میں ایک دن آرام کے بعد کھلاڑی دبئی میں رنگ جمائیں گے،ملتان سلطانزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer