جرمن پولیس افسر نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا

جرمن پولیس افسر نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا


(24 نیوز) جرمنی میں سائبر کرائم کی ماہر تفتیش کار نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

ملکہ حسن کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد نادین بیئریر کا کہنا تھا کہ آج میرا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا ہے۔ اٹھائیس سالہ نادین بیئریر کا انتخاب ججز کی چار رکنی ٹیم نے کیا جس میں معروف برطانوی ڈانسر نیکیٹا تھومسن بھی شامل تھیں۔ ملکہ حسن منتخب ہونے والی بیئریر کو ایک برس کےلیے انتظامیہ کی جانب سے ایک گاڑی، بلامعاوضہ سفر کی سہولت اور ملبوسات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ مقابلہ حسن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی 23 سالہ طالبہ پریسیلا کلائن کا تعلق ہیمبرگ سے ہے.