عامرخان کی فلم "سیکرٹ سپر اسٹار" چین میں چل نکلی


ممبئی (24 نیوز) دنگل کے بعد پرفیکٹ ہیرو عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار نے بھی چین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ عامر خان کی اس فلم نے پانچ دنوں میں دو سو پچاس کروڑ کما لیے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کامیابی کا جشن منانے چین پہنچ گئے۔ اس سے قبل ان کی فلم دنگل نے چین کے اندر دھوم مچاتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا۔ اس کو سامنے رکھتے ہوئے عامر خان نے اپنی اگلی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کو بھی چین کے سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیا جو پہلے ہی ہفتہ کامیابیوں کے عروج پر پہنچ گئی۔