انڈر19ورلڈ کپ ،افغانستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر19ورلڈ کپ ،افغانستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا


کرائسٹ چرچ (24نیوز)افغانستان انڈر 19 ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 202 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری وساری ہے،تیسرے کوارٹر فائنل میں افغان نوجوانوں نے میزبان کیویز کا شکار کر لیا۔
کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے افغان انڈر 19 ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے،رحمان اللہ گُربازنے 69،ابراہیم زدران 68نے،باہیر شاہ نے 67 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 66 رنز بنائے،جواب میں نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم 107رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،کیڈی کلارک نے 38 اور فلپس نے 31 رنزبنائے،،،،افغانستان کی طرف سے مجیب زدران اورقیس احمد نے چار چار کیوی بلے بازوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔


افغان بلے باز عظمت اللہ عمر زئی کو 23 گیندوں پر 7 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
واضح رہے پاکستان پہلے ہی جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔