لودھراں:14سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار


لاہور(24نیوز)بچوں سے زیادتی کے مزید واقعات بھی سامنے آنے لگے، لودھراں میں ڈیڑھ سال کے بچے اور نارووال میں چودہ سال کی لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار کرلئے گئے، گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے نے شہری کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق معاشرتی بے راہ روی حد سے گزر گئی، نوعمر بچوں سے زیادتی کا ایک کے بعد ایک واقعہ سامنے آنے لگا، لودھراں کے علاقے جلہ آرائیں میں ڈیڑھ سال کے بچے سے مبینہ زیادتی کا ایک ملزم پکڑا گیا، ڈی پی او امیر تیمور کے مطابق بچے سے زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،نارووال سے بھی چودہ سال کی لڑکی سے مبینہ کا ملزم پکڑا گیا،، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
گوجرانوالہ میں نوشہرہ روڈ پر شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، لڈو کھیلتے دو افراد میں جھگڑا ہوگیا، ایک نے دوسرے کے سر میں بیٹ دے مارا، زخمی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بنوں میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا،گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے جوڈیشل لاک اپ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی صورتحال، پیشی پر آنے والے ملزموں کیلئے فون کال کی سہولت دستیاب،، پولیس اہلکار قیدیوں سے فون کال کیلئے ایک پلیٹ بریانی یا پانچ سو روپے نقد لینے لگے۔